(ایجنسیز)
سعودی عرب میں 2003 میں ریاض میں غیر ملکیوں کی رہائش گاہوں پر حملوں میں ملوث 8 افراد کو سزائے موت جبکہ 77 کو قید کی سزا سنا دی گئی ہے ، ملزمان کو سزا کیخلاف اپیل کے لیے30 دن کا وقت دیا گیا ہے۔
سال 2003 میں سعودی دارالحکومت ریاض دہشتگرد حملوں سے لرز اٹھا۔ دھماکوں میں 9 امریکی شہریوں سمیت 35 افراد مارے گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 9 حملہ آور ہلاک
ہوئے۔حملوں کے بعد پورے ملک میں القاعدہ کیخلاف کریک ڈاون میں سینکٹروں افراد حراست میں لیے گئے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 85 افراد پر الزامات ثابت ہونے پر 8 افراد کو سزائے موت اور 77 کو قید کی سزا سنائی ہے تاہم سزا پانے والے کسی شخص کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے ، ملزمان کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کے لیے30 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ریاض حملے پر ہالی وڈ میں فلم بھی بنائی گئی جس میں بم دھماکوں کے مختلف پہلووں کو بے نقاب کیا گیا۔